حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معلم اخلاق اور شہر بناب میں مدرسہ علمیہ حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے مؤسس اور پرنسپل نے آج حوزہ نیوز ایجنسی اور ہفتہ وار مجلہ افق حوزہ کے دفتر کا وزٹ کیا اور اس نیوز ایجنسی کی حوزوی اخبار کو نشر کرنے کی روش کو نزدیک سے دیکھا۔
اس موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے علمی ناظر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد میر غیاثی، ہفتہ وار مجلہ کے ڈائریکٹر انچیف حجۃ الاسلام والمسلمین رمضان علی عزیزی اور حوزہ نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر انچیف جناب حسن صدارتی عارف نے انہیں حوزہ نیوز ایجنسی اور افق حوزہ کی میڈیا سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی۔
آیت اللہ بنابی نے حوزہ نیوز ایجنسی اور ہفتہ وار مجلہ افق حوزہ کے دفتر کے وزٹ کے دوران مدرسہ علمیہ بناب کے پروگراموں اور علمی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلی گفتگو کی جسے عنقریب نشر کیا جائے گا۔